ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چار سال میں صرف عوام مخالف فیصلے کئے مودی حکومت نے: عآپ 

چار سال میں صرف عوام مخالف فیصلے کئے مودی حکومت نے: عآپ 

Sun, 27 May 2018 00:04:34    S.O. News Service

نئی دہلی،26؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) عام آدمی پارٹی (آپ)نے مودی حکومت کی چار سال کی کامیابیوں کو مسترد کرتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے گزشتہ چار سالوں میں صرف عوام مخالف فیصلے ہی کئے ہیں۔آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہاکہ چار سال میں جتنے فیصلے لئے وہ مکمل طور پرعوام مخالف رہے۔مودی جی نے جی ایس ٹی اور بیس کا پہلے مخالفت کی پر مرکز میں آتے ہی ان کو نافذکیا۔وزیر اعظم نریندر مودی کو ان وعدوں کی یاد دہانی ہوئے سنگھ نے کہا کہ بیرونی ممالک میں جمع کالا دھن واپس لا کر تمام ہم وطنوں کے بینک اکاؤنٹس میں 15 لاکھ روپے جمع کرنے، دو کروڑ لوگوں کو روزگار دینے، کسانوں کو فصل کی ڈیڑھ گنا قیمت دلانے، خواتین کی حفاظت، مہنگائی سے نجات، ڈیجیٹل انڈیا، میک ان انڈیا، سوچھ بھارت، ہر خاندان کو مکان دینے جیسے تمام وعدے اور دعوے اب سال 2024 تک کے لیے ملتوی ہو گئے۔انہوں نے کہا مودی جی اب کہہ رہے ہیں کہ یہ سب ملے گا، لیکن 2024 میں۔تب تک بھارت ماتا کی جے۔سنگھ نے کہا کہ چار سال بعد ملک کے نوجوان اب تکروزگار کے لئے گمراہ ہیں اور کسان فصل کی ڈیڑھ گنا قیمت حاصل کرنے کے لئے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ گنا قیمت تو چھوڑیے، کسانوں کو مندسور کی منڈی میں ایک اور دو روپے فی کلو گرام قیمت پر لہسن فروخت پڑ رہا ہے اور جان بھی گنوانی پڑ رہی ہے۔سنگھ نے کہا کہ کالا دھن واپس لا کر ہر شہری کو 15 لاکھروپے دینے بجائے مودی جی نے نوٹ بند کرکے ہم وطنوں کی جو تھوڑی بہت جمع پونجی تھی اسے بھی چھین لیا۔خواتین کی حفاظت کے وعدے کی حقیقت یہ ہے کہ حکومت بجٹ فراہمی کے مطابق عورت پر 15 پیسے فی دن خرچ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چار سال میں مودی حکومت نے ہر طبقے کو مطمئن کرنے اور ہر شخص کو بے روزگار کرنے کا کام کیا ہے۔


Share: